’یورپی یونین کےتØ+فظات دورکرنے کوتیار،توہین رسالت قانون پرسمجھوتہ نہیں ہوگا‘

Imran khan.jpg
وزیراعظم عمران خان Ú©ÛŒ جانب سے عالمی دنیا Ú©Ùˆ دو ٹوک اور واضØ+ پیغام دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین Ú©Û’ تØ+فظات Ú©Ùˆ دور کرنے کیلئے تیار ہے لیکن توہین رسالت ï·º قانون پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اجلاس Ú©Û’ دوران جی ایس Ù¾ÛŒ پلس سٹیٹس پر یورپی یونین Ú©ÛŒ قرارداد میں اٹھائے جانے والے نکات Ú©Û’ Ø+والے سے مشاورت Ú©ÛŒ گئی۔

ذرائع Ú©Û’ مطابق اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم Ù†Û’ واضØ+ اور دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت ï·º Ú©Û’ قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔

اس Ú©Û’ علاوہ اجلاس Ú©Û’ دوران جبری گمشدگیوں، صØ+افیوں Ú©Û’ تØ+فظ اور آزادی اظہار Ú©Û’ قوانین جلد پارلیمنٹ میں لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جی ایس Ù¾ÛŒ پلس سٹیٹس Ú©Û’ Ø+والے سے ہونے والے معاہدے کا توہین رسالت قوانین سے کوئی تعلق نہیں، پاکستان میں اقلیتوں Ú©Û’ Ø+قوق Ú©Û’ تØ+فظ Ú©Ùˆ یقینی بنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے مسلم ممالک کے سفیروں نے بھی ملاقات کی۔ اس اہم ملاقات میں اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے کوششوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ یہ مذاہب کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام کو دہشتگردی اور انتہا پسندی سے جوڑنا نامناسب ہے۔ مقدس شخصیات کی توہین سے مسلمانوں کو تکلیف پہنچتی ہے۔